لیاقت شاہ کیس - این۔آئی۔اے کی تحقیقات کے لیے احکام جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-26

لیاقت شاہ کیس - این۔آئی۔اے کی تحقیقات کے لیے احکام جاری

حزب المجاہدین کے مشتبہ دہشت گرد لیاقت علی شاہ کی گرفتاری کے حالات سے متعلق دہلی پولیس اور جموں و کشمیر پولیس کے متضاد بیانات پر غور کرنے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے آج حکم دیا ہے کہ ان حالات کی تحقیقات ، نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے) کے ذریعہ کرائی جائیں گی جن کے نتیجہ میں شاہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ دہلی پولیس کے اسپشیل سل کا دعویٰ ہے کہ میں نے شاہ کی گرفتاری کے ذریعہ دہلی میں"فدائن خودکشی حملہ" کو ناکام بنا دیا۔ دہلی پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حزب المجاہدین کے دہشت گرد نے افضل گرو کو دی گئی پھانسی کا بدلہ لینے حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم دوسری جانب جموں و کشمیر پولیس نے شاہ کے خاندان کے دعوؤں کی تائید کی ہے کہ وہ ایک سابق عسکریت پسند تھا جس نے سرحد نیپال پرسناولی چک پوسٹ پر ایس ایس بی کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے تھے اور وہ مقبوضہ کشمیر سے واپس ہونے والے ایک گروپ کا حصہ تھا۔ حکومت جموں و کشمیر کی بازآبادکاری پالیسی کے تحت وہ واپس ہورہا تھا۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ نے کل مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمارشنڈے سے خواہش کی تھی کہ "مقررہ وقف میں عاجلانہ تحقیقات کیلئے شاہ کے کیس کو این آئی اے کے حوالہ کردیا جائے"۔

NIA to probe Liaquat arrest episode

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں