اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ - سست رفتار سماعت پر ہائیکورٹ برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ - سست رفتار سماعت پر ہائیکورٹ برہم

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے کے ایک ملزم نے بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کردی ہے جس پر شنوائی کے دوران اس کیس کی انتہائی سست روی سے جاری سماعت کا انکشاف ہونے پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کیا اور ٹرائل کورٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 6سالوں میں اس معاملے میں اب تک صرف 2 گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے ہیں جبکہ عدالت عظمی نے کیس کو جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے۔

اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس کا پس منظر:
مئی 2006ء میں مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے منماڑ سے اورنگ آباد جانے والی ایک ٹاٹا سومو کار کو پکڑ کر اس میں سے دھماکہ خیز مادہ برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔ اس سلسلے میں متعدد نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جو اب تک جیلوں میں ہیں۔ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں 247 گواہوں کے نام شامل کئے ہیں۔ مقدمے کی سست روی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ 5 سالوں میں صرف 2 گواہوںکے بیانات قلمبند ہوئے ہیں۔ عظیم شیخ نامی ملزم کی درخواست سماعت کے دوران جب یہ بات بامبے ہائی کورٹ کے علم میں آئی تو کورٹ نے نہ صرف ناراضگی کا اظہار کیا بلکہ ٹرائل کورٹ سے جواب بھی طلب کرلیا۔ کورٹ نے گواہوں کی طویل فہرست کیلئے پولیس پر بھی برہمی کااظہار کیا۔

Aurangabad arms haul: Bombay HC asks Trial Court to explain slow progress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں