انسداد عصمت ریزی بل - جنسی تعلقات کی عمر 18 سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

انسداد عصمت ریزی بل - جنسی تعلقات کی عمر 18 سال

حکومت نے انسداد عصمت ریزی بل میں رضامندی سے جنسی تعلقات کی عمر کو 16سال سے بڑھا کر 18سال کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ یہ بل منگل کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ باخبر ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ ایک جہد کار نے کہا ہے کہ اس بل کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کل جماعتی اجلاس میں اس مسئلہ پر اتفاق رائے پرپہنچنے کے بعد حکومت کے ایک ذریعہ نے بتایاکہ 18سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات کو عصمت ریزی سمجھا جائے گا جبکہ کوئی کم عمر صنفی جرم کا مرتکب ہوتو پہلی مرتبہ جرم پر سزا کے طورپر ایک سال کی آزمائش (پروبیشن) سے گذارا جائے گا لیکن دوسری دفعہ مقدمہ درج ہونے پر اس پر عصمت ریزی کا الزام عائد ہو گا۔ آل انڈیا پروگریسیو ویمنس اسوسی ایشن کی صدر کویتا کرشنن نے کہاکہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2030 میں اس گنجائش کا غلط استعمال ہو سکتا ہے ۔ کل جماعتی اجلاس نے عملاً فیصلہ کیا ہے کہ باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات کی عمر 18سال ہو گی لیکن 18سال سے کم عمر لڑکے کو رضامندی سے جنسی تعلق پر ایک مرتبہ آزمائشی مدت سے گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحفظ انتہائی ناکافی ہے کیونکہ کوئی بھی تیسرافریق (متاثرہ کے والدین یا کوئی بھی) یہ دعوی کر سکتا ہے کہ اس نے پروبیشن کی خلاف ورزی کی ہے اور اسے عصمت ریزی کیلئے ماخوذ کرواسکتے ہیں ۔ خواتین کے حقوق کی جہد کار نے بتایاکہ رضامندی کی عمر کو 18سال رکھنے کا استعمال مظلوم طبقات کے خلاف ہو سکتا ہے ۔

Anti-rape bill - Govt fixes age of consent at 18 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں