این۔ایس۔یو۔آئی کے نیشنل سکریٹری عہدے پر عامر جاوید کا انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-15

این۔ایس۔یو۔آئی کے نیشنل سکریٹری عہدے پر عامر جاوید کا انتخاب

حیدرآباد کے سیاسی و ادبی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے عامر جاوید حیدرآباد اور ریاست آندھراپردیش کے پہلے مسلم نوجوان ہیں جنہیں نیشنل سکریٹری این ایس یو آئی کا اعزاز حاصل ہوا۔ حیدرآباد سے ایم بی اے اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے امریکہ سے ایم ایس کی تکمیل کی۔ وہ امجد علی خان مرحوم آئی اے ایس کے پوتے اور پردیش کانگریس کے جوائنٹ سکریٹری جناب ظفر جاوید کے فرزند ہیں ۔ زمانہ طالب علمی سے ہی عامر جاوید میں عوامی خدمت کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی رضاکارانہ تنظیموں سے وابستہ ہو کر فلاحی کاموں میں سرگرم حصہ لیا۔ کانگریس کے قومی قائد، این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس امور کے انچارج را ہول گاندھی نے پارٹی سے موروثی سیاسی نظام کے خاتمہ کیلئے این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کی داغ بیل ڈالی اور پہلی مرتبہ مارچ 2012ء میں ریاستی این ایس یو آئی کے انتخابات کروائے ۔ جس میں عامر جاوید ریاستی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ بعدازاں انہیں اضلاع اننت پور اور کرنول این ایس یو آئی امور کا انچارج نامزد کیا گیا۔ مختصر عرصہ میں ان کی شاندار کارکر دگی کی بنیاد پر انہیں دہلی کے نارتھ لاء کیمپس کے انتخابات کیلئے این ایس یو آئی کا انچارج نامزد کیا گیا جس میں این ایس یو آئی کے سارے پینل کی کامیابی پر را ہول گاندھی بہت زیادہ متاثر ہوئے ۔ بعدازاں این ایس یو آئی کی تنظیم جدید کیلئے ملک کی تمام ریاستوں کے 100سے زائد قائدین کو طلب کرتے ہوئے انٹرویو کے ذریعہ 35نوجوانوں کا انتخابات کیا گیا جس میں عامر جاوید بھی شامل تھے ۔ را ہول گاندھی نے ان منتخبہ نوجوانوں کا دوبارہ انٹرویو لیا اور 16 دمسبر کو عامر جاوید کا بحیثیت قومی سکریٹری این ایس یو آئی انتخاب عمل میں آیا اور 21دسمبر کو دہلی میں منعقدہ نیشنل ایگزیکٹیو اجلاس میں را ہول گاندھی نے تقرر نامہ ان کے حوالے کیا۔ علاوہ ازیں این ایس یو آئی کے قومی صدر روہت چودھری نے انہیں جاریہ سال جنوری میں کرناٹک این ایس یو آئی امور کا انچارج نامزد کیا۔ جبکہ جے پور میں منعقدہ کانگریس چنتن شیور میں عامر جاوید کو سوشیل اینڈ اکنامک چیلنجس آف دی پارٹی کی گروپ میٹنگ میں بحیثیت رکن شامل کیا گیا۔

Amer javed selected as national secretary of NSUI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں