دہشت گردی کے جھوٹے الزمات کا مسئلہ - آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

دہشت گردی کے جھوٹے الزمات کا مسئلہ - آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں گرفتاریوں کا مسئلہ یوپی اے حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ملک بھر میں دہشت گرد کاروائیوں کے جھوٹے الزامات میں مسلم نوجوانوں کو پھانسنے انہیں ہراساں کئے جانے کے مسئلہ کو یوپی اے حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مسئلہ پر اپنے شدید احتجاج کو درج کرانے کیلئے مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کیا جائے گا۔ اگرچیکہ مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں ماخود کیا جانے کا مسئلہ دیرینہ ہے ۔ اس پر ملک بھر میں بحث ہورہی ہے یہ مسئلہ سنگین رخ اختیار کر چکا ہے ۔ اترپردیش کے 2012ء کے اسمبلی انتخابات میں بھی اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دیا گیا۔ جب سماج وادی پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مسلم نوجوانوں کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات کا جائزہ لے گی اور جو بے قصور پائے جائیں گے انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ اس وعدہ کے بعد سماج وادی پارٹی بھاری اکثریت سے منتخب ہوئی۔ مسلمانوں نے سماج وادی پارٹی کو جوش و خروش کے ساتھ و وٹ دیا۔ سماج وادی پارٹی نے مسلم نوجوانوں کے خلاف کیسوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا۔ اس کمیشن نے گذشتہ سال اکتوبر میں اپنی رپورٹ پیش کی ہے ۔ تاہم اب تک ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی کار روائی نہیں کی گئی۔ اب آئندہ 12ماہ کے اندر لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں یہ مسئلہ پھر ایک بار غیر معمولی نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ تاہم مسلم طبقہ کے قائدین اب سیاسی پارٹیوں کے ’وعدوں ، کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ بلکہ وہ عملی اقدامات چاہتے ہیں ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے ۔ ذرائع نے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ارکان نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کو ان کے انتخابی وعدوں کی جانب سے توجہ دلائی ہے ۔ اس مسئلہ کو اجین میں 22مارچ کو منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سالانہ اجلاس عام میں اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے کیسوں کی عاجلانہ یکسوئی بے قصور نوجوانوں کی رہائی کے بعد معاوضہ دینے اور بے گناہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھانسنے والے ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف کار روائی کرنے کے مطالبات بھی کئے جائیں گے ۔ حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے اپنی پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ مل کر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی کہ ان مسلم نوجوانوں کو معاوضہ دینے اور ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنائیں جنہیں جھوٹے الزامات میں پھانس کر گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں کوئی ثبوت نہ ملنے پر بے قصور قرار دے کر رہا کر دیا گیا۔ پرکاش کرت اس طرح کے کانپور سے تعلق رکھنے والے 9نوجوانوں کے ناموں کی بھی فہرست بھی پیش کی تھی لیکن بی جے پی نے مسلم نوجوانوں کی رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے معاوضہ کی ادائیگی کے مطالبہ پر احتجاج کیا تھا۔


All india muslim personal law board protests on false allegations on muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں