تھائی لینڈ کیمپ - مہیب آتشزدگی - 62 مائنمار پناہ گزین فوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

تھائی لینڈ کیمپ - مہیب آتشزدگی - 62 مائنمار پناہ گزین فوت

مائنمار (برما) کے کم سے کم 62 پناہ گزین اس وقت ہلاک اور دیگر 200 زخمی ہوگئے۔ شمالی تھائی لینڈ میں واقع ان کا ایک پناہ گزین کیمپ مہیب آتشزدگی میں پوری طرح خاکستر ہوگیا۔ حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ صوبہ مئی کانگ سون کے مئی سورین پناہ گزین کیمپ میں کل شام بھڑک اٹھنے والی آگ کے سبب 30 برمی پناہ گزین فوت ہوگئے تھے۔ بعدازاں خاکستر کیمپ سے مزید 32 نعشیں دستیاب ہوئیں اور مئی ہانگ سرن کے طبی افسر پائسارن تھانیا ونٹچا کل نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی پناہ گزین آگ اور دھویں سے دم گھٹنے کے سبب فوت ہوئے ہیں۔ دیگر 200برمی پناہ گزین زخمی ہوئے ہیں۔ ان کیمپوں میں تقریباً3000 پناہ گزین ہیں جن میں اکثر کا تعلق مائنمار کے اقلیتی طبقہ کارین سے ہے۔ مائنمار سے متصلہ تھائی لینڈ کی سرحد پر مائنمار کے ایک لاکھ سے زائد پناہ گزین میں ہیں جو گذشتہ سال حکومت اور باغیوں میں لڑائی اور فرقہ وارانہ فسادات کے بعد یہاں پہنچے تھے۔ مہلوکین اور زخمیوں میں بچوں، خواتین اور عمررسیدہ افراد کی اکثریت ہے۔

62 Myanmar refugees dead in Thailand fire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں