آندھرا پردیش بجٹ 2013-14 ، اقلیتی بہبود کے لیے 0.63 فیصد مختص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

آندھرا پردیش بجٹ 2013-14 ، اقلیتی بہبود کے لیے 0.63 فیصد مختص

آندھراپردیش حکومت نے مالی سال 2013-14 کیلئے پیش کردہ موازنہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے مجموعی طورپر 1027.22 کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی ہے ۔ جو جاریہ مالی سال کیلئے نظر ثانی شدہ موازنہ گنجائش 488.57 کروڑروپئے سے تقریباً110فیصد زائد ہے ۔ اگرچہ محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے موازانہ گنجائش میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے لیکن موازنہ تخمینہ جات میں کسی نئی اسکیم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ جاریہ سال کے مقابل آئندہ سال کیلئے موازنہ تخمینہ میں 110 فیصد اضافہ کیا گیا مگر ریاست کے مجموعی موازنہ 1,61,348کروڑروپئے سے محکمہ اقلیتی بہبود کی تخصیص کا موازنہ کیا جائے تو یہ صرف 0.63 فیصد ہی ہوتا ہے ۔ دائرۃ المعارف کیلئے 2.80لاکھ روپئے کی گرانٹ ان ایڈ، اردو اکیڈیمی کے ئلے ایک کروڑ12لاکھ 49ہزار روپئے کی گرانٹ ان ایڈ کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کیلئے 15.65 لاکھ روپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اوقافی جائیدادوں کے نظم کیلئے 6.85 لاکھ روپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ وقف ٹریبونل کیلئے 26.11لاکھ روپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ موازنہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے منصوبہ جاتی مد کے تحت مجموعی طورپر1020 کروڑروپئے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس مد کے تحت اے پی اسٹیٹ کرسچین فینانس کارپوریشن کو ایک کروڑروپئے کی گرانٹ ان ایڈ کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ آندھراپردیش ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو 41.55 کروڑروپئے کی امداد کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی اسپانسر کردہ اسکیم میں ریاست کے حصہ کے طورپر اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپس اور اسٹائی فنڈ کیلئے 6.48 کروڑروپئے اور 70کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی اسکیم کے طورپر اسکالرشپس اور اسٹائی فنڈ کیلئے علیحدہ سے 310.16 کروڑروپئے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ اقلیتی طلبہ کیلئے ٹیوشن فیس باز ادائی کیلئے 320 کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اقلیتوں کے سماجی و معاشی حالات اور پروگراموں کے مطالعہ اور دیگر گرانٹس کیلئے 15,27,95,000 روپے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اقلیتی اقامتی اسکولس برائے اناث کیلئے 4,60,75000 روپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اقلیتوں کی اجتماعی شادیوں کے انعقاد کیلئے 5کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ بینک سے مربوط فراہمی آمدنی اسکیمات کیلئے سبسیڈی فراہم کرنے 118.50 کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اردو اکیڈیمی کو 15.11 کروڑروپئے کی امداد کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ وقف بورڈ کو 33کروڑروپئے کی امداد حاصل ہو گی۔ سروے کمیشن آف وقف کیلئے 11 کروڑروپئے کی گرانٹ ان ایڈ کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ سنٹر فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ آف مائنارٹیز کیلئے 3کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ ریاستی حج کمیٹی کو 2کروڑروپئے کی گرانٹ ان ایڈ اور اردو گھر و شادی خانوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے جبکہ و وڈیکولا مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی فیڈریشن لمیٹیڈ کیلئے 1.50کرو روپئے کی امداد کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ ہاسٹلس اور اقامتی اسکولس کی تعمیر 38.50کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن کو 6کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ موازنہ میں مرکزی حکومت کی اسپانسر کردہ اسکیم اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپس کی فراہمی کیلئے 70 کروڑروپئے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔

AP budget 2013-14 , 0.63 percent for minorities welfare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں