60 ویں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان - پان سنگھ تومر بہترین فلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

60 ویں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان - پان سنگھ تومر بہترین فلم

2012ء کے لئے نیشنل فلم ایوارڈس کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ "پان سنگھ تومر" بہترین فلم ڈکلئیر کی گئی۔ اس فلم میں ڈاکو بنے تومر کے کردار کو نبھانے والے اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار اور مراٹھی فلم "انومتی" کے اداکار وکرم گھوکھلے کے ساتھ مشترکہ طورپر منتخب کیا گیا۔ اوشا جادھو کی مراٹھی فلم "دھاگ" میں عام گرہستن کا رول ادا کرنے کیلئے بہترین اداکارہ ڈکلئیر کیا گیا جبکہ اس فلم کے ڈائرکٹر شیواجی لوٹن کو بہترین ہدایت کار کے طورپر منتخب کیا گیا۔ اس سال انعامات کے اہم زمرے میں بال و وڈ کی فلموں کے ساتھ ملیالم اور مراٹھی فلمیں چھائی رہیں ۔ چٹگاؤں بغاوت پر مبنی ویدوت پین کی پہلی ہندی فلم "چٹگاؤں " نے بہترین پلی فلم کیلئے سدھارتھ شیوا کی ملیالم فلم "101چوڈیانگل" کے ساتھ اندرا گاندھی ایوارڈ مشترک کیا۔ جان ابراہم کی "وکی ڈونر" نے ہدایت کار انور رشید کی ملیالم فلم "استاد ہوٹل" کے ساتھ بہترین تفریحی فلم ڈکلئیر کی گئی۔

60th national film awards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں