Pakistan parliament passes resolution against Afzal Guru's hanging
پاکستان کی پارلیمنٹ نے آج ایک مذہبی قرارداد منظور کرتے ہوئے افضل گرو کی پھانسی کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی نعش کو ان کے ارکان خاندان کے حوالے کیا جائے ۔ پاکستان کی حکومت اپنی معیاد پوری کرنے کیلئے صرف 2دن باقی رہ گئے ہیں ۔ پارلیمنٹ کے قومی اسمبلی اور تحت کے ایوان میں جمعیۃ العلماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا گیا۔ افضل گرو کو پھانسی دی جانے کی مذمت کے علاوہ اس پھانسی کے ذریعہ جموں و کشمیر میں صورتحال کو بگاڑنے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ افضل گروکو پھانسی دئیے جانے کے بعد وادی کشمیر میں تشدد بھڑک اٹھا ہے ۔ لشکر طیبہ اور جیش محمد نے اس کا انتظام لینے کا عہد کیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں