چنئی میں 23 واں ریاستی لیبر افسران کانفرنس کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-08

چنئی میں 23 واں ریاستی لیبر افسران کانفرنس کا انعقاد

چنئی تینامپیٹ، ڈی ایم ایس عمارت سے متصل ہال میں وزیر برائے محکمہ لیبر ویلفیئر چیللا پانڈین کی صدارت میں 23 واں ریاستی لیبر افسران کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں لیبر ویلفیئرکمشنر ڈاکٹر پی چندراموہن نے استقبالیہ پیش کیا، اپنے صدارتی خطا ب میں وزیر چیللا پانڈین نے کہا کہ ریاست تمل ناڈو میں سن 1997کے بعد یعنی پورے 16سال بعدامسال 23واں ریاستی لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، انہوں نے جئے للیتا کی قیاد ت والی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت میں تما م محکمے بہترین کام کرتے آ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق اور بہبود کے لیے لیبر ویلفیئر ایکٹ کا صد فی صد نفاذکرنا محکمہ لیبر ویلفیئر کی اہم ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے مزدور تنازعہ قانون، کم از کم مقدار اجرت قانون، معاوضہ قانون، ایکول پے ایکٹ، جیسے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے جو عملی مشکلات اور مسائل درپیش آتے ہیں، ان سب کی جانکاری اس کانفرنس کے ذریعے مزدور وں کو ملے گی، اور انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر ویلفیئر کا مقصد ہی مزدور مالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی جئے للیتا کی قیاد ت والی حکومت میں مزدور مالک مسائل نہیں کے برابر ہیں، اسکے علاوہ انہوں نے ایک اور اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بچہ مزدوری خاتمہ میں ملک بھر میں ریاست تمل ناڈو کو اعلی مقام حاصل ہے، اس موقع پر لیبر ڈپٹی کمشنر شمس الدین ابراہیم نے مزدو ر مالک ثالثی نظام کو مضبوط بنانے کے عنوان پراس لیبر کانفرنس سے خطاب کیا، اور ریاست ہریانہ سے اس تقریب میں شریک ریاست ہریانہ کے لیبر ڈپٹی کمشنر انوپم ملک نے ریاست ہریانہ میں موجود ہ کاروباری تعلقات کے عنوان پر اپنے تاثرات پیش کیا،اس کانفرنس میں ریاستی لیبر ویلفیئر سکریٹری موہن پیارے، ریاست کرناٹک کے لیبر ڈپٹی کمشنر ہرش گپتانے اس تقریب میں شامل ہو کر اپنے احساسات پیش کیا اور اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے مبارک باد پیش کی، آخر میں اڈیشنل لیبر کمشنر روی شنکر نے اس کانفرنس میں شامل تمام کا شکریہ ادا کیا۔

23rd labor officers conference in chennai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں