Sultan ul uloom public school falaknuma Annual Day
سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدرنشین جناب ولی اﷲ حسینی نے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کو مسلمانوں کی متاع عزیز قرار دیتے ہوئے ملت اسلامیہ پر زوردیا کہ وہ اس تعلیمی مرکز کے درخشاں مستقبل اور تحفظ کیلئے اپنا ملی فرض ادا کریں ۔ جناب ولی اﷲ حسینی کل رات پرانے شہر کے نیو فنکشن پیالس میں سلطان العلوم پبلک اسکول فلک نما کے 14ویں سالانہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ یقین ہے کہ اس ملی امانت سے مسلمانوں کی نئی نسل ضرور جدید ہندوستان کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ادا کرے گی۔ جلسہ سے جناب ظفر جاوید نے بھی مخاطب کیا اور اولیائے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کیلئے گھروں میں بھی تربیتی ماحول پیدا کریں اور کہاکہ سوسائٹی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پرانے شہر میں تعلیم کو عام کیا جائے اور اس سلسلہ میں سوسائٹی ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے اور کروڑوں روپیوں کو خرچ کرتے ہوئے ملت میں تعلیمی نشاۃ ثانیہ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں