دلسکھ نگر بم دھماکوں کی تحقیقات مثبت سمت میں جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

دلسکھ نگر بم دھماکوں کی تحقیقات مثبت سمت میں جاری

حیدرآباد پولیس نے کہاکہ 21/فروری کی شام دلسکھ نگر میں ہوئے بم دھماکوں کی تحقیقات مثبت سمت میں جاری ہیں تاہم پولیس نے اس سلسلہ میں کسی کی گرفتاری سے متعلق وقت کا تعین اور دیگر تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے بتایا کہ اس وقت تحقیقات کے ضمن میں کوئی ٹھوس بات نہیں کہی جاسکتی۔ پولیس دستیاب شہادتوں کے ذریعہ حقائق معلوم کرنے کی کوشش کرہی ہے ۔ انہوں یقین کے ساتھ کہا کہ تحقیقات مثبت سمت میں جاری ہیں ۔ پولیس کمشنر نے کہاکہ پولیس ، دھماکوں کی تحقیقات کیلئے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس مرحلہ پر کسی وقت کا تعین کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اسی دوران دھماکوں کے مقام سے دستیاب شہادتوں کا فارنسک تجزیہ کرنے والے ایک ماہر نے بتایاکہ دھماکو اشیاء کا بڑا حصہ امونیم نائٹریٹ پر مشتمل ہے ۔ پولیس کا خیال ہے کہ بم کو المونیم کے کنٹینر میں رکھا گیا تھا۔ فارنسک ماہر نے کہاکہ ہم اس کی آمیزش کا تعین نہیں کر سکتے کیونکہ اسی طرح کا مرکب 2007ء کے اوائل میں لمبنی پارک اور گوگل چاٹ بھنڈار میں ہوئے دھماکوں کے وقت بھی دستیاب ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کسی نتیجہ پر پہنچنا قبل ازوقت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں دہشت گردوں نے بم کو لکڑی کے باکس میں رکھا تھا۔ اسی دوران کولکتہ سے موصولہ پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) اور آندھراپردیش انٹلی جنس بیورو کے عہدیدار دلسکھ نگر دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں کولکتہ پہنچ گئے ۔

Dilsukhnagar blasts probe going on in a positive direction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں