sangam nagri allahabad kumbh mela, Hindu seers obejected for Narendra Modi entrance
سنگم نگری الہ آباد کے جاری کمبھ میلے میں اتوار کو اس وقت بڑی بے چینی پیدا ہو گئی جب یہاں کے امن پسند شنکر آچاریوں اور سنتوں کو یہ اطلاع ملی کہ اس پاکیزہ سرزمین پر فرقہ پرستی کی علامت بن چکے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی آ رہے ہیں ۔ حالانکہ ابھی یہ طئے نہیں ہوا کہ مسٹر مودی کمبھ میں کس تاریخ کو جائیں گے ۔ تاہم ان کی مخالفت یہ کہتے ہوئے شروع ہو گئی ہے کہ اس "پاوترا بھومی" پر"آپاوترا آدمی" کو آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ آرایس ایس اور بی جے پی کے اشارے پر 7!فروری کو سنگم نگری الہ آباد میں سنتوں کا ایک بڑا اجلاس ہونے جا رہا ہے ۔ جس میں بابری مسجد کے خلاف اور رام مندر کی حمایت میں کچھ اہم فیصلے لئے جانے کی بات کی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس اجلاس میں 2014ء میں ہونے والے عام انتخابات کے تعلق سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جانا ہے ۔ نریندر مودی کے آنے کی خبر سے ناراض جگناتھ پوری پیٹھ کے شنکر آچاریہ ادھو کشا نند مہاراج نے کہاکہ مودی جیسے گناہگار اور قاتل کو کمبھ میں آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ شنکر آچاریہ چارمہینے کیلئے ان دنوں الہ آباد سنگم آئے ہوئے ہیں ۔ شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ادھو کشا نند مہاراج نے کہاکہ سنگم کی بہت ہی پاک و پاکیزہ زمین ہے جہاں پوری دنیا سے لوگ عبادت کرنے کیلئے آتے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں