خشونت سنگھ - 98 ویں سالگرہ پر نئی کتاب کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

خشونت سنگھ - 98 ویں سالگرہ پر نئی کتاب کا اجرا

شہر آفاق قلمکار خشونت سنگھ نے اپنی 98 ویں سالگرہ پر ایک اور کتاب منظر عام پر لائی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے حاصل کردہ اسباق سیاست، ہندوستان کے مستقبل اور ان کیلئے مذہب کے مفہوم کی وضاحت پیش کی ہے ۔ کل خشونت سنگھ کی رہائش گاہ پر ان کی سالگرہ کی خانگی تقریب کے دوران سینئر مصنف و کالم نگار خشونگ سنگھ نے اپنی کتاب "خشونت نامہ: میری زندگی کے اسباق کا پہلا نسخہ" منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور کو پیش کیا۔ اس کی اشاعت پنگوئن بکس انڈیا کی جانب سے کی گئی ہے ۔ جبکہ اسے گرشرن کور سے معنون کیا گیا ہے جو مصنف کی قریبی دوست ہیں ۔ آئندہ ہفتہ کتابوں کی دکانوں پر اس کتاب کی فروخت کا آغاز ہو جائے گا۔ اپنی کتاب میں خشونت سنگھ نے جنہوں نے اپنے مزاح اور گہری بصارت و مشاہدات کے ذریعہ اپنے قارئین میں برہمی بھی پیدا کی اور انہیں روشن خیال بھی بنایا اپنی زندگی کی بھرپور عکاسی اور اس یس حاصل کئے اسباق کا اظہار ہوتا ہے ۔ مصنف نے مختلف موضوعا ت پر اظہار خیال کیا ہے جن میں بڑھاپا، موت کا خوف، شاعری سے ہونے والی مسرتیں اور دل کھول کر ہنسنے اور قہقہہ لگانے کے علاوہ سبکدوشی کی زندگی سے نمٹنے اور طویل پرمسرت و صحتمند زندگی گذارنے پر ان کے تاثرات شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں سیاست، سیاستدانوں اور ہندوستان کے مستقبل کے علاوہ مصنف بننے کیلئے کن باتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور مذہب سے ان کا کیا مفہوم مراد ہے جیسی باتوں پر اظہار خیال کیا گیا ہے ۔ خشونت سنگھ کو ہندوستان کا ایک بہترین مصنف اور کالم نگار سمجھا جاتا ہے ۔ وہ 2فروری کو ہدالی میں پیدا ہوئے جو اس وقت پاکستانی پنجاب کا ایک حصہ ہے ۔ وہ یوجنا کے بانی ایڈیٹر الیسٹریٹیڈ ویکلی آف انڈیا، نیشنل ہیرالڈ اور ہندوستان ٹائمز کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ Train To Pakistan اور I shall not here the nightingle جیسے کلاسکس کے مصنف بھی ہیں ۔

Khushwant Singh comes out with another book on 98th birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں