حیدرآباد - پہلی خاتون مئیر سروجنی پلا ریڈی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-04

حیدرآباد - پہلی خاتون مئیر سروجنی پلا ریڈی کا انتقال

کانگریس کے سینئر قائد و شہر حیدرآباد کی پہلی خاتون مئیر سروجنی پلا ریڈی کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح بوئن پلی میں واقع ان کی قیام گاہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی قربے ی سمجھی جاتی تھیں ۔ سروجنی پلا ریڈی جو سابق وزیر تھی لبلبہ کے کینسر میں مبتلا تھیں ۔ انہوں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں آخری سانس لی۔ وہ کانگریس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی( سی ڈبلیو سی) کی رکن تھیں ۔ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، اسپیکر این منوہر، صدر پی سی سی بوتسا ستیہ نارائنا کے علاوہ کانگریس کے بیشتر قائدین اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں نے سروجنی پلا ریڈی کے مکان پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور آنجہانی قائد کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

Sarojini Pulla Reddy passes away at age 85

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں