بہار - وزیر خزانہ نے عام بجٹ پیش کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

بہار - وزیر خزانہ نے عام بجٹ پیش کر دیا

وزیر مالیات مسٹر سوشیل کمار مودی نے 2013-14 کا بجٹ پیش کر دیا ہے ۔ بہار کا یہ بجٹ 92087 کروڑروپئے کا ہے ۔ جس میں آمدنی کم اور خرچ زیادہ ہے ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تقریر میں کہاکہ 819 کروڑکا خرچ ہو گا۔ نئے سال میں 552 کلو میٹر سرحدی سڑک بنانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحت پر 3356کروڑروپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ دیہی ترقیات کیلئے 1736 کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ مچھلی اور مویشی پالن کیلئے 708 کروڑ، بجلی منصوبوں کیلئے 225 کروڑ، نظم و نسق کیلئے 3019 کروڑروپئے کی گرانت، سیاحت پر 95کروڑروپئلے خرچ کئے جائیں گے ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ جن تھانوں کی اپنی عمارتیں نہیں ہیں ان کی عمارتوں کی تعمیر ہو گی۔ پوری ریاست میں 24کروڑپودے لگائے جائیں گے ۔ پیکس اور گوداموں کی صلاحیت بڑھے گی۔ وزیراعلیٰ شہری ترقیات منصوبے کی رقم بڑھادی گئی ہے ۔ بیگو سرائے میں انجینئرنگ کالج کھولا جائے گا۔ موتیہاری سنٹرل یونیورسٹی کیلئے بجٹ کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ گنگاندی پر 6لین کا پل تعمیر ہو گا۔ برونی۔ مظفر پور میں توانائی پلانٹ کی جدید کاری ہو گی۔ یونیفائیڈ منصوبہ کے تحت9 ضلعوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ پٹنہ کے پلینیٹریم کی جدید کاری ہو گی۔ ریاست کے تمام بلاکوں میں روزگار منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ بہار موٹر وہیکل ایکٹ میں تبدیلی لائی جائے گی۔ دوسری ریاستوں کی گاڑیوں کی جانچ ہو گی۔ گاڑیوں میں سیٹوں کی تعداد کی بنیاد پر ٹیکس لگائے جائیں گے ۔ بہار میں ڈیر کی لیاقت بڑھائی جائے گی۔

Sushil Modi presents revenue surplus Budget for Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں