عشرت جہاں کیس - گجرات میں آئی۔پی۔ایس افسر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-22

عشرت جہاں کیس - گجرات میں آئی۔پی۔ایس افسر گرفتار

مرکزی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی) نے 2004ء میں احمد آباد کرائم برانچ افسروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ ایک 19سالہ طالبہ عشرت جہاں کے فرضی مڈ بھیڑکے سلسلہ میں گجرات پولیس کے ایک افسر جی ایل سنگھل کو گرفتارکر لیا۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق سنگھل اک آئی پی ایس افسر ہیں جو اس فرضی انکاونٹر کے وقت کرائم بر رانچ میں اسسٹنٹ پولیس کمشنر تھے ۔ ان کی گرفتاری احمد آباد میں عمل میں آئی۔ ان کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ مسٹر سنگھل نے جواب سپرنٹنڈنٹ ہیں اس انکاوٹر میں جسے گجرات ہائی کورٹ ی تشکیل کردہ ایک خصوصی جانچ ٹیم نے فرضی قراردیا تھا اہم رول ادا کیا تھا۔ کرائم برانچ کے افسروں پر مشتمل ٹیم نے 15!جون 2005ء کو احمد آباد اور گاندھی نگر کے درمیان ایک سنسان علاقہ میں عشرت جہاں کو دیگر تین جاوید شیخ، ذیشان جوہر اور امجد علی رانا کے ہمراہ انکاونٹر کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ مبینہ فرضی تصادم معاملے میں عشرت جہاں کی ماں کی شکایت کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی۔ ایس آئی ٹی نے تصادم کو فرضی قرار دیا تھا۔ اس رپورٹ کے بعد ہائی کورٹ نے معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا، عدالت اس معاملے میں تحقیقات کی نگرانی کر چکی ہے ۔ عدالت نے ایجنسی سے 15مارچ تک پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔

CBI arrests Gujarat IPS officer in Ishrat Jahan encounter case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں