Probable arrest of Dr. praveen togadia probable
وشوا ہندو پریشد کے قومی جنرل سکریٹری نے ناندیڑمیں جو اشتعال انگیز تقریر کی تھی اس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس ایک ہفتہ میں پروین توگڑیا کی گرفتاری سے متعلق وزارت داخلہ سے اجازت طلب کرے گی۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وشوا ہندوپریشد کے لیڈر نے ناندیڑمیں اشتعال انگیزی کی تھی یہ بات ان کی تقریر کے ٹیپ کا بغور جائزہ و سماعت کے بعد واضح ہوئی ہے ۔ پولیس نے پروین توگڑیا پر دفعہ 505 و دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس بابت ایک ہفتہ میں پولیس اپنی رپورٹ وسفارش حکومت کے سپرد کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں