Narendra Modi as PM will dent India's image: Shabana Azmi
گجرات میں مسلسل تیسری جیت کے بعد ملک اور دنیا میں نریندر مودی کو لے کر جس طرح سے ماحول بنایاجا رہا ہے اس کا انکشاف پہلے ہی کیا جا چکا ہے کہ اس کے پیچھے بڑے صنعتی گھرانے کا ہاتھ ہے ۔ یوروپی یونین کے ممالک کے ذریعہ مودی کا بائیکاٹ ختم کیا جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ اب امریکہ سے بھی مودی کے حوالے سے رویہ نرم کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگاہے ۔ امریکہ کے ایک رکن پارلیمان نے مودی کو غیر معمولی رہنما قراردیتے ہوئے اپنی حکومت سے انہیں مکمل حمایت دینے کی سفارش کی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف بالی و وڈ اداکارہ اور راجیہ سبھا کی ممبر رہ چکی شبانہ اعظمی نے بھوپال میں ایک مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کبھی بھی وزیراعظم نہیں بننا چاہئے ۔ ان کے ہاتھ آج بھی گجرات کے عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اگر وہ اقتدار میں آئے تو ہندوستان کی ساکھ کو گرہن لگ جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں