دونوں عدالتوں میں اکبر الدین اویسی کی ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-16

دونوں عدالتوں میں اکبر الدین اویسی کی ضمانت منظور

جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی کو نظام آباد اور عادل آباد کی عدالتوں نے ضمانت دے دی ۔ قائد مجلس کو مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں 8 جنوری کو نرمل پولیس نے گاندھی ہاسپٹل سے حراست میں لیتے ہوئے عادل آباد ڈسٹرکٹ جیل کو منتقل کردیا تھا ۔ قائد مجلس تقریبا 38 دن عادل آباد جیل میں محروس رہنے کے بعد 16 فروری کی صبح رہا ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈ یشنل سشن جج عادل آباد اے اینکٹیشور ریڈی نے آج مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی کی رہائی کے لیے 25 ہزار روپے کی دو ضمانتیں ، نرمل شہر میں داخلہ پر پابندی اور دیگر مذاہب کے افراد کے جذبات کو مجروح نہ کرنے اور اپنا پاسپورٹ تحقیقاتی عہدیدار کے حوالہ کرنے اور جب بھی ضرورت پڑے طلب کرنے پر تحقیقاتی عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ۔ عادل آباد کی عدالت میں قائد مجلس کے وکیل نرنجن ریڈی نے ضلع جج سے استدعا کی کہ قائد مجلس کی صحت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے انہیں فوری کسی سوپر اسپیشالٹی دواخانہ میں علاج کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ضمانت پر رہائی کے بعد ان کے موکل پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے ۔
آج شام تقریبا 5 بجے اے وینکٹیشور ریڈی نے قائد مجلس کی مشروط ضمانت منظور کردی ۔

Akbar owaisi got bail from both courts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں