ممبئی بسیں - کرایے میں دوبارہ اضافے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

ممبئی بسیں - کرایے میں دوبارہ اضافے کا امکان

ڈیزل کی قیمتوں میں 18!جنوری سے ہونے والے اضافہ سے جہاں کسانوں اور عوام لوگوں کی زندگی کسی نہ کسی انداز میں متاثر ہوئی ہے اور ان پر مہنگائی کی مزید مار پڑی ہے وہیں بیسٹ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ اس کی وجہہ سے بیسٹ بسیں چلانے کیلئے سالانہ 66 کروڑروپئے کا مزید بوجھ پڑرہا ہے ۔ اس وجہہ سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر بیسٹ بسوں کے کرائے میں یکم اپریل سے اضافہ ہو گا اور عام آدمی کو مہنگائی کی مزید مار جھیلنی پڑے گی۔ اس تعلق سے بیسٹ کے جنرل منیجر اوم پرکاش گپتا نے یہ بات کہی کہ ڈیزل کی قیتموں میں اضافہ کے سبب بسیں چلانا مشکل ہورہا ہے اور ایسے میں کرائے میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے نائب صدر کی حیثیت سے انہوں نے وزارت پٹرولیم کو خط لکھا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو اس سے مستثنی رکھا جائے ۔

price hike in best buses mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں