وشواروپم تنازعہ کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

وشواروپم تنازعہ کا اختتام

فلم واشواروپم پر تنازعہ ختم ہو گیا ہے ۔ اداکار کمل ہاسن اور مسلم گروپوں کے درمیان جو فلم پر احتجاج کر رہے تھے مسلسل کئی گھنٹوں بات چیت کے بعد مفاہمت ہو گئی ہے ۔ کمل ہاسن نے فلم کے 7 قابل اعتراض مناظر کو حذف کرنے سے اتفاق کر لیا ہے ۔ معاہدہ کے بعد مسلم گروپوں نے بھی احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹاملناڈو کے معتمد داخلہ کی صدارت میں کمل ہاسن اور مسلم گروپوں کے درمیان پانچ گھنٹے تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ میٹنگ سے باہر آتے ہی کمل ہاسن نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اس بات چیت کا اہتمام کرنے پر اظہار تشکرکیا۔ انہوں نے کہاکہ جو مناظر قابل اعتراض ہیں انہیں حذف کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ ریاست میں فلم ریلیز کیلے بہت جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ مدراس ہائی کورٹ نے 6فروری تک فلم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمل ہاسن نے امید ظاہر کی کہ اب یہ امتناع اٹھالیا جائے گا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں داخل کردہ درخواست واپس لینے کا بھی اعلان کیا۔ مسلم گروپ کے ایک لیڈر نے اس بات چیت کا اہتمام کرنے پر چیف منسٹر جئے للیتا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات چیت کامیاب رہی۔

Kamal agrees to edit certain scenes, 'Vishwaroopam' row ends

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں