جمعیت علما بہار کا اجلاس - ملی مسائل پر مباحث - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-03

جمعیت علما بہار کا اجلاس - ملی مسائل پر مباحث

جمعیت علماء بہار کے ارکان عاملہ، مدعوئین خصوصی، ضلعی عہدیداران اور بہار قانون سازیہ کے مسلم ارکان کی ملت کے موجودہ درپیش مسائل پر ایک اہم ترین نشست جمعیت علماء کے صدر قاری محمد معین الدین کی صدارت میں ہوئی۔ جمعیت علماء بہار کے ناظم اعلیٰ الحاج حسن احمد قادری نے میٹنگ کی غرض و غایت پیش کی اور نیز اس میٹنگ میں اٹھائے جانے والے ایجنڈے پر روشنی ڈالی جو ایجنڈے زیر غور رہے وہ یہ ہیں ۔ تعلیم، ملحقہ مدارس، ملازمت، ار ریہ فائرنگ، مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی، کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ اور رحمانی باغ کی زمین پر آدی باسیوں کے ذریعہ قبضہ، بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاری، اردو، اقلیتی ہاسٹل، اندرا رہائشی منصوبہ، پسماندہ مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں ان کو الاٹ کرنے جیسے مسائل زیر غور آئے ۔ قانون ساز کونسل میں حزب احتلاف کے لیڈر پروفیسر غلام غوث نے تعلیم سے محروم طبقہ کو تعلیم سے جوڑنے پر زوردیا اور کہاکہ مدارس ہی وہ جگہ ہے جہاں محروم طبقوں کے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔ دہشت گردی کے مسئلہ پر جمہوری طریقے سے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کیلئے المیہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اور قانونی چارہ جوئی کو مضبوط کرنے اور ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

Jamiat Ulema Bihar meeting on indian muslims problems

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں