این۔سی۔پی اور نونرمان سینا اراکین میں تشدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

این۔سی۔پی اور نونرمان سینا اراکین میں تشدد

مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پورا اور راج ٹھا کرے کے درمیان اختلافات نے کل رات تشدد کا رخ اختیار کر لیا۔ ایک سیاسی میٹنگ سے واپسی کے دوران مبینہ طورپر این سی پی کارکنوں نے راج ٹھا کر کے کے قافلے کو کالے جھنڈے دکھائے اس کے بعد ہی معاملے نے طول پکڑلیا۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد گذشتہ رات ہی این سی پی اور ایم این ایس کے کارکنان میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں ۔ ممبئی، پونے اور تھانے میں ایم این ایس کارکنان نے این سی پی کے دفتر میں گھس کر توڑپھوڑکی، جواب میں ایم این ایس کارکنان نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کے پوسٹر پھاڑکر اس میں آگ لگادی۔ کرلا میں پارٹی کے ریاستی ترجمان نواب ملک کا بھی پتلا نذر آتش کئے جانے کی خبر ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے احمد نگر میں این سی پی کارکنوں نے راج ٹھا کرے کو کالے جھنڈے دکھائے تھے ۔ این سی پی کارکنوں نے مبینہ طورپر راج ٹھا کر کے کے قابلے پر پتھراؤ بھی کیا تھا۔ اس کے وجاب میں ریاست کے کئی شہروں میں ایم این ایس کے کارکنوں نے ہنگامہ کیا اور این سی پی کے دفتروں میں توڑپھوڑکی۔ ممبئی میں ایم این ایس لیڈر رام کدم کی قیادت میں کارکنان نے این سی پی پر دھاوا بولا، جس کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جھڑپ کے دوران پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ این سی پی کارکنوں کی طرف سے ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھا کرے کی مخالفت کی وجہہ سے این سی پی لیڈر اور مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی ممکری تھی۔

Clashes between members of NCP and MNS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں