شہر کے 4 بڑے تفریحی پارک غیرمعینہ مدت کے لیے بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

شہر کے 4 بڑے تفریحی پارک غیرمعینہ مدت کے لیے بند

حیدرآباد میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ ا تھاریٹی( ایچ ایم ڈی اے ) کی طرف سے چلائے جانے والے شہر کے چار بڑے تفریحی پارک جو 21فروری کو دلسکھ نگر جڑواں دھماکوں کے بعد بند کر دئیے گئے تھے مزید چند دن بدستور بند رہیں گے اور موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے جانے کے بعد ہی سیاحوں کیلئے ان پارکس کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے چار بڑے اور خوبصورت تفریحی پارکس، این ٹی آر گارڈنس، لیژرئم، لمبنی پارک اور سنجیویا پارک پولیس کے مشورہ پر گذشتہ جمعرات سے بند ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے کے کمشنر نیربھ کمار پرساد نے آج منعقدہ اجلاس میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور ان پارکس کو مزید چند دن بند رکھتے ہوئے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے ، میٹل ڈیٹکٹرس وغیرہ نصب کرتے ہوئے موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔ بدھا پورنیما پراجکٹ ا تھاریٹی(بی پی پی اے ) کے تحت ان چاروں پارکس کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جہاں بشمول 27 سابق سکیورٹی گارڈس، 158 افراد پر مشتمل حفاظتی عملہ تعینات ہے ۔

Hyderabad 4 grand parks closed temporarily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں