ملائم سنگھ یادو - بی۔جے۔پی کو مشروط دوستی کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

ملائم سنگھ یادو - بی۔جے۔پی کو مشروط دوستی کی پیشکش

سماج وادی پارٹی لیڈر ملائم سنگھ یادو نے آج لوک سبھا میں یہ کہتے ہوئے تمام کو حیرت میں ڈال دیا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے تعلق سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنے آمادن ہے ۔ بشرطیکہ بی جے پی مسلمانوں اور کشمیر کے تعلق سے اس کی پالیسی اور فکر میں تبدیلی لائے ۔ صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر پر خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وہ مختلف موضوعات جیسے معیشت، داخلی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کا حب الوطنی، زبان اور سرحدی حفاظت کے معاملے میں بی جے پی سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن اصل اپوزیشن جماعت تک وہ پہونچ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی مسلمانوں اور کشمیر کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرتی ہے تو ہم بھی بی جے پی کے تعلق سے اپنی رائے بدل دیں گے ۔ ملائم سنگھ یادو نے غیر معمولی طورپر صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ کی ستائش کی جنہوں نے تحریک تشکر پر اپنے خطاب میں سوشیل ازم کی بات کی تھی۔ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ رام مندر ایک بند باب ہے اور بی جے پی یہ مسئلہ دوبارہ نہیں اٹھاسکتی۔ ہمارے بی جے پی کے ساتھ مسجد کے مسئلہ پر اختلافات ہیں ۔ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ مسلمانوں بہترین زیور ساز ہیں اورآپ (بی جے پی) اور جو دوسری طرف (سرکاری بینچس) پر بیٹھے ہیں وہ انہیں زیورات کو استعمال کرتے ہیں ۔ ملائم سنگھ یادو ین کہاکہ اقلیتوں کے بارے میں بی جے پی کے طرز عمل میں صبح کے وقت ہونے والے آر ایس ایس ٹریننگ شاکھاؤں کے ذریعہ تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ حیدرآباد دھماکوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں شہر ی خوف زدہ ہیں اور حکومت ان خطروں سے موثر طورپر نمٹنے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مسلمانوں کی ترقی کیلئے سچر کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کا بھی مطالبہ کیا۔

Mulayam Singh Yadav's friendship hand to BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں