آج مرکزی بجٹ کی پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

آج مرکزی بجٹ کی پیشکشی

مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم 28!فروری کو ملک کا 82 واں قومی بجٹ (عام مرکزی بجٹ برائے سال 2013-14) لوک سبھا میں پیش کریں گے ۔ شخصی اعتبار سے ان کا پیش کیا جانے والا یہ 8واں بجٹ ہو گا۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی (آنجہانی) نے 10مرتبہ( 10سال تک) یہ بجٹ پیش کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ چدمبرم اس سے 2کم ہیں ۔ اگست 1947ء میں آزادی کے بعد سے جملہ 25 وزراء نے فینانس کا قلمدان سنبھالا ہے اور 61بجٹ پیش کئے ہیں ۔ ان میں سے 65معمول کے سالانہ عام بجٹ تھے جب کہ12 عبوری بجٹ تھے اور 4خصوصی مواقع کے حامل بجٹ اقدامات تھے جنہیں منی بجٹس بھی کہا جاتا ہے ۔ مرارجی دیسائی نے 8 معمول کے اور 2عبوری بجٹ پیش کئے تھے ۔ اس طرح انہوں نے جملہ 10بجٹس پیش کرنے کا ریکارڈ قائم کیا جس کو ابھی تک کوئی توڑنہیں سکا۔ کل چدمبرم اپنا 8واں بجٹ پیش کریں گے ۔ اس طرح اپنے پیشرو پرنب مکرجی کے ریکارڈ کے مساوی ریکارڈ قائم کریں گے ۔ (پرنب مکرجی، اب صدر جمہوریہ ہیں )۔ چدمبرم، کل بجٹ کی پیشکشی کے ذریعہ اپنے دیگر پیشروان یشونت سنہا، وائی بی چوان اور سی ڈی دیشمکھ سے آگے بڑھ جائیں گے ۔

Budget-2013 to be presented today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں