مولانا آزاد فاؤنڈیشن اسکالرشپ - بنگال پیچھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

مولانا آزاد فاؤنڈیشن اسکالرشپ - بنگال پیچھے

اقلیتوں میں تعلیمی ترقی کیلئے مرکزی حکومت کی کئی اسکیموں کی طرح مولانا آزاد فاونڈیشن بھی کئی برسوں سے جاری ہے لیکن بنگال کے اقلیتی طلبہ کو اس سے بھرپور فائدہ نہیں ہورہا ہے ۔ ریاستی حکومت کی عدم توجہہ کی وجہہ سے اقلیتی طلبہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے میں ناکام ہیں ۔ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت 2003ء میں امتیازی خصوصیت کے حامل طالب علم کیلئے 12ہزار روپئے کے مولانا آزاد نیشنل اسکالرشپ کا آغاز ہوا۔ اس اسکیم کے تحت شروع میں 1200 طلبہ کو وظائف دئیے گئے جبکہ رواں مالی سال میں یہ تعداد 25000 تک ہو گئی ہے لیکن بنگال کے طلبہ اس سے استفادہ نہیں کرپا رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت سے کئی بار رجوع کیا گیا لیکن تشفی بخش اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہہ سے فاونڈیشن کے مرکزی اہلکاروں نے اب ریاست میں بیداری مہم کے تحت آئندہ 11فروری کو بنگال ٹی بی اسوسی ایشن کے ہال میں باہمی تبادلہ خیال اور تعاون کے لئے ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

maulana azad foundation scholarship - west bengal in last

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں