اسلام پر پڑے غلط فہمیوں کے پردوں کو چاک کرنے والی کتاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

اسلام پر پڑے غلط فہمیوں کے پردوں کو چاک کرنے والی کتاب

ہم مسلمان آزاد ہندوستان کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس ملک کے مساوی شہری ہیں ۔ مساوات کا تقاضہ ہے کہ نہ ہم کسی کے خلاف امتیاز برتیں اور نہ دوسرے ہمارے خلاف امتیازی سلوک کریں ۔ امتیازات کی ابتداء ذہنی تعصبات سے ہوتی ہے جو برتاؤ میں امتیاز اور فرق اور قطعی شکل میں فرقہ وارنہ تصادم کی شکل میں رونما ہوتی ہے ۔اسکے سدباب کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم غیر مسلم ذہنوں کے شکوک وشبہات کا ازالہ کریں اور اپنے طرز عمل سے ثبوت دیں کہ ہم اس ملک کے بہی خواہ اور بردران وطن کے ساتھ محبت اور امن کے پیامبر ہیں ۔
الحمدللہ ! سلام سنٹر 2008 سے دعوت دین کی خدمت انجام دے رہا ہے ۔ دوران دعوتی عمل و جدوجہد ، سلام سنٹر کے چیرمین جناب سید حامد محسن نے اس بات کو شدت کے ساتھ محسوس کیا کہ ۔۔۔ ہمارے سماج میں ، اسلام کے متعلق غلط فہمیوں کا ایک انبار ہے جو برادرانِ وطن کے ذہنوں میں تعفن کی سی کیفیت پیدا کر رہا ہے ۔ ان غلط فہمیوں کی کئی وجوہات ہیں ۔ تاریخی ، انگریزوں کا سامراجی دور ، غلط تاریخ کی تدوین ، کلچر ، تعصب اور میڈیا ۔ برد ارنِ وطن کے ذہنوں میں کچوکے لگانے والے ان غلط فہمیوں کی وجہ سے ان کے ذہن حق کو تسلیم کرنے میں تردد کا شکار ہو رہے ہیں ، شدت پسند عناصر انہیں اپنے جھانسے میں آسانی سے لے لیتے ہیں ۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ان غلط فہمیوں کو بڑے موثر انداز میں استمال کیاجارہا ہے ۔ ان باتوں کا جائزہ لے کر ، جناب حامد محسن نے اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ کے لیے ایک موثر کتاب ترتیب دی ہے، جس کا اسلوب عصری اور دور جدید کی اصطلاحات کا استعمال ہے ۔ان اعداد و شمار اور واقعات وکیفیات کو اس میں جمع کیا گیا ہے جو موجودہ دور سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ یقینا یہ کتاب ہندوستان میں ہندو مسلم تعلقات کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کو قریب لانے میں بہت ہی معاون و مدد گار ثابت ہوگی ان شاء اللہ ۔
"اس کتاب میں 90 سے زائد غلط فہمیوں کے عناوین پر اطمینان کی کیفیت پیدا کرنے والے جوابات ہیں ۔ غلط فہمیوں کی یلغار نے جدید تعلیم یافتہ اور میڈیا سے متاثر مسلم نوجوان نسل کے اندر احساس کمتری پیدا کردی ہے ۔ میڈیا اور متعصبانہ ذہن کے ہر اسلام دشمن حملے کو یا تو صحیح تسلیم کرنے لگے ہیں یا ان کا جواب دینے کے لیے ان نوجوانوں کے پاس کافی و شافی معلومات نہیں ہیں ۔ ان حالات میں وہ اسلام کی نمائندگی کرسکتے ہیں ؟ اس لیے ہم نے اس کتاب کو ترتیب دیا ہے ۔ ان شاء اللہ یہ نئی نسل کے سامنے موجود غلط فہمیوں کے چیلنج کا مقابلہ کرنے میں مدد دے گی ۔ اس کتاب کے مطالعہ سے نوجوان اپنے آپ کو Empowered (طاقتور) محسوس کرے گا ۔ ان شاء اللہ۔۔۔۔۔

A book - Islam, Facts vs. Fiction, Tearing the veil of misconceptions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں