علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ مہارشٹرا میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-10

علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ مہارشٹرا میں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ مہاراشٹرا میں قائم کی جانے سے متعلق آج اس وقت پیشرفت ہوئی جب مسلم عمائدین شہر نے کانگریس کے مہاراشٹرا صدر مانک راؤ ٹھا کرے سے ملاقات کر کے انہیں تفصیلات سے روشناس کرایا۔ مسلم نمائندہ وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے قیام کے معاملہ میں بتایا کہ اس معاملہ میں اقلیتی محکمہ و دیگر محکموں کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جائے جس کے بعد مانک راؤ ٹھا کرے نے اس کی پوری ذمہ داری اقلیتی وزیر عارف نسیم خان کو دی اس کے بعد انہوں نے وزیر تعلیم تھورات سے گفتگو کر کے اس مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی بات کہی اور وفد کو یقین دلایا کہ مہاراشٹرا میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ ضرور قائم کی جائے گی اور اس کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ اس سے قبل نمائندہ وفد نے کئی سیاسی اعلیٰ لیڈران سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس نمائندہ وفد میں اقبال افسر، سرفراز فرید، بٹاٹا والا یوسف، پرما عبدالرحمن، لقمان ندوی، ایم اے خالد وغیرہ بھی شامل تھے ۔ وفد کی باتیں بغور سننے کے بعد مانک راؤ نے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جلد ہی اس معاملہ میں ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کرنے کی بھی بات کہی جس میں ان تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے وزراء اور افسران بھی موجود رہیں گے ۔

Aligarh Muslim University branch in mumbai soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں