ریلوے بجٹ - یو پی اے حکومت کا تمل ناڈو سے سوتیلا سلوک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

ریلوے بجٹ - یو پی اے حکومت کا تمل ناڈو سے سوتیلا سلوک

ریلوے بجٹ : یو پی اے حکومت کا تمل ناڈو سے سوتیلا سلوک ۔ جئے للیتا
تمل ناڈو وزیر اعلی جئے للیتا نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یو پی اے حکومت کی پیش کردہ ریلوے بجٹ میں طویل مدتی نقطہ نظر کی کمی صاف طور پر نظر آ رہی ہے، اور اس بجٹ میں بنیادی ڈھانچوں کی ترقیات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے، اور اس ریلوے بجٹ میں عام آدمی پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے، اور بالواسطہ طور پر ریل صارفین کے کرایہ اور فرائٹ چارجس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اشیاء ضروری کے قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں، اس کے علاوہ مرکزی حکومت اور ریلوے محکمہ نے مسافرین کی حفاظت کے لیے تعمیر کئے جانے او ور برڈجس، اور نئی ریلوے لائن کے اخراجات کو بھی ریاستی حکومت کے ذمہ تھوپ دیا ہے، جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اس کے علاوہ فرائٹ چارجس میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس کی وجہ سے افراط زر بڑھے گا، اور اشیاء ضروری کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا، اور اس کے علاوہ اہم خام مال جس میں اناج، سیمنٹ، کوئلہ اور لوہا وغیرہ کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، اور ریاست تمل ناڈو کے محکمہ بجلی پر بھی اس کا خاص اثر پڑے گاجو پہلے ہی سے بحران کا شکار ہے، اور مختلف سپلیمنٹری چارجس کے ذریعے بالواسطہ مسافروں پر جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ مسافروں کے آنکھ میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، اس کے علاوہ چنئی مضافاتی ریل سروس کے لیے بھی کوئی اضافی سروس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، جو عوام کی انتہائی ضرورت میں شامل ہے، اور جو ٹرینیں تمل ناڈو کے لیے اعلان کی گئی ہیں، یہ تمام ٹرینیں اور منصوبے پر حکومت تمل ناڈو پچھلے کئی سال سے مطالبہ اور بار بار درخواست کرتی آ رہی ہے، جبکے اس کے برعکس پہلے ہی سے اعلان شدہ منصوبوں پر بھی تاخیر سے کام ہورہے ہیں، وزیر اعلی جئے للیتا نے امید ظاہر کی ہے کہ کم از کم تاخیر شدہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے اس بجٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بجٹ میں مجموعی طور پر حکومت تمل ناڈو کے ساتھ حسب معمول سوتیلا سلوک کا رجحان جاری ہے، اور یو پی اے کا یہ ریلوے بجٹ مایوس کن ہے، اورعام عوام پر اس ریلوے بجٹ سے مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے ۔

Railway Budget - Jaya Lalitha's comments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں