امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ لکھنؤ کے زیراہتمام تعلیمی کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-28

امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ لکھنؤ کے زیراہتمام تعلیمی کانفرنس

لکھنو کی معروف تنظیم امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام غالب اکیڈیمی بستی حضرت نظام الدین میں 40ویں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ٹرسٹ کے اغراص مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے جنرل سکریٹری مولانا علی حسین قمی نے کہاکہ ٹرسٹ گذشتہ کئی سال سے طلبہ و طالبات کی تعلیم کے سلسلہ میں خاطر خواہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ تعلیم کے تعلق سے مولانا قمی نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید ٹکنالوجی سے واقف کرانے کیلئے ٹرسٹ کے ذریعہ کمپیوٹر کی تعلیم بھی جاتی ہے تاکہ ہمارے بچے ترقی یافتہ دور میں کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔ پروگرام کی ابتداء کلام پاک اور نعت سرور کائناتؐ سے ہوئی۔ اس کے بعد قمر عباس نقویل نے امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی کارکر دگی پر روشنی ڈالی۔ انجینئر احمد رئیس صدیقی نے کہاکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ مولانا قمی اس ٹرسٹ کے ذریعہ اسٹوڈنٹس کی مدد کرتے ہیں ۔ انہوں نے سابق مرکزی وزیر بوٹا سنگھ کے ذریعہ امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کو امداد کے وعدے پورے نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم تعلیم کے معاملہ میں جھوٹی تسلی برداشت نہیں کریں گے ۔ مولانا امام حیدر زیدی نے صدارتی خطبہ میں کہاکہ آج کل تعلیم کے میدان میں جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ بہت کم ہے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا امام حیدر نے کہاکہ حج کمیٹی اور دیگر مسلم سرکاری اداروں کیلئے آئی اے ایس افسران کی ضرورت رہتی ہے لیکن مسلمانوں میں آئی ایس اے افسران کی خاصی کمی ہے ہمیں اس کمی کو دور کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کے ذریعہ ایسے اقدامات کرنے ہوں گے ۔

Educational Conference by Lucknow's Imamia Educational Trust

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں