کولکاتا - لیگل ایڈ سنٹر کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

کولکاتا - لیگل ایڈ سنٹر کا قیام

ہگلی ضلع میں غریبوں کو مفت قانونی صلاح و مشورہ دینے کے لیے لیگل ایڈ سینٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ انتظامیہ سے ملی اطلاع کے مطابق چنسورہ صدر چندن نگر ، شری رامپور اور آرام باغ کو ملا کر ضلع کل چار محکمہ میں 18 بلاک ہیں جس میں گرام پنچایت کی کل تعداد 207 ہے ان کے تمام دفتروں میں لیگل ایڈسینٹرقائم ہوگا ۔ پروگرام کے مطابق بالا گڑھ بلاک کے ڈوموردہ ، نیتا نندوپور ، ایک نمبر گرام پنچایت اور چنسورہ ، موگرا کے بی ڈی او کو ملا کر اب تک دو سینٹر کا افتتاح ہوچکا ہے ۔ بہت سےغریب لوگ خاص طور پر گاؤں گرام میں رہنے والے لوگ آئین قانون سے ناواقف ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے خاصے مشکلات کا سامنا بھی انہیں کرنا پڑتا ہے ۔ کسی اہم معاملات میں کہاں جائیں گے کس سے رابطہ کریں گے اس کا علم انہیں نہیں ہوتا ۔ ان ہی تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے ان کے رہائش کے قریب گرام پنچایتوں میں ان قانونی معاملات سے آگاہ کرنے اور قانون سے متعلق جانکاری دینے کے لیے لیگل ایڈ سینٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی انہیں سینٹروں سے غریبوں کے معاملات ، جیسے اور دیگر معاملے ہونے والا خرچ بھی اٹھائیں گے ۔

kolkata - hooghly legal aid center by WB pradesh congress committee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں