انجینئرنگ کورسز کے اقلیتی مراکز پر اقلیتی امور وزیر کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-14

انجینئرنگ کورسز کے اقلیتی مراکز پر اقلیتی امور وزیر کا دورہ

مہاراشٹرا کے اقلیتی امور کے وزیر محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے دوسری شفٹ میں جاری انجینئرنگ کورسیز کے مراکز پر اعلیٰ افسران کے ہمراہ اچانک پہنچ کر تعلیمی معاملات کا جائزہ لیا۔ طلبہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے تدریسی عملے کو زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلبہ کو ان کورسیز سے فائدہ اٹھانے کیلئے مفید مشورے بھی دئیے اور چند کوتاہیوں کی بناء پر ان کی سرزنش بھی کی۔ ممبئی سی ایس ٹی سے قریب واضح سرجے جے اسکول آف آرٹ پہنچ کر انہوں نے سب سے پہلے اقلیتی طلباء کیلئے دوسری شفٹ میں جاری پرنٹنگ ٹکنالوجی کی کلاس روم میں پہنچ کر تعلیمی معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری تعلیمی کورسیز کا جائزہ بھی لیا اور تدریسی عملے سے اقلیتوں کیلئے جاری کورسیز میں اقلیتی طلباء کے تناسب اور ان کی کارکر دگی کی جانکاری بھی حاصل کی۔ تدریسی عملے نے انہیں بتلایا کہ سر جے جے کالج میں ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طلباء کیلئے خصوصی طورپر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیز کے علاوہ قلیل مدتی روزگار مہیا کرانے والے کورسیز بھی جاری ہیں جس میں کم مدت یعنی کہ 5سے 7 ہفتوں کے دوران موبائل، لیپ ٹاپ، نوٹ پیڈ اور دیگر جدید آلات کی رپیرنگ و کمپیوٹر سے متعلق کئی ایک کورسیز جاری کئے گئے ہیں جس میں اب تک 1400 اقلیتی طلباء مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے ادا کی گئی فیس کو محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے وظائف ملنے پر انہیں واپس لوٹادیا جاتا ہے ۔

Minorities Minister Arif Naseem Khan visits minorities centers for engineering courses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں