اکبرالدین اویسی معاملہ - ریاستی حکومت کا دہرا معیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-07

اکبرالدین اویسی معاملہ - ریاستی حکومت کا دہرا معیار

صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ حکومت ہر محاذ پر دوہرا معیار اختیار رکرہی ہے ۔ قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی جناب اکبر الدین اویسی کے خلاف مبینہ نفرت انگیز تقریر کے حوالے سے ان پر عائد سنگین الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وشوا ہند ہندو پریشد کے قائد پروین توگڑیا کی شر انگیزیوں اور زہر افشانیوں پر حکومت کی نرم دلی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس معاملہ میں دوہرا معیار رکھتی ہے ۔ پارٹی کے صدر دفتر دارالسلام میں مختلف قومی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ صدر مجلس گفتگوکر رہے تھے ۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ وہ ریاست مہاراشٹرا کادورہ کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت مہاراشٹرا نے جہاں کانگریس اور این سی پی کی مخلوط حکومت ہے ان کے دورہ پر پابندی لگادی ۔ یہی نہیں بلکہ مقررہ جلسوں کی اجازت نہیں دی ۔ جبکہ یہی مہاراشٹرا کی حکومت پروین توگڑیا کو جلسہ کرنے کی اجازت دیتی ہے اور وہ نفرت انگیز تقریر کرتے ہیں ۔ بیرسٹر اویسی نے استفسار کیا کہ اگر عوام کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے پروین توگڑیا کے خلاف مقدمہ درج بھی کیا جاتا ہے تو کیا ان کے خلاف سنگین دفعات جیسے 121، 123B وغیرہ لگائے جائیں گے آیا تو گڑیا کی آواز کی بھی ریکارڈنگ کی جائے گی۔


double standards of govt on akbar owaisi case -Asaduddin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں