دہلی میں عالمی کتب میلہ کی مقبولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-07

دہلی میں عالمی کتب میلہ کی مقبولیت

دہلی کے پرگتی میدان میں چل رہے عالمی کتاب میلے کے شروع ہوتے ہی موسم نے بھی کروٹ بدلی اور ریکارڈ توڑبارش سے پوری دہلی پانی پانی ہو گئی لیکن موسم کے مزاج نے میلے میں آنے والے کتاب شائقین کے جوش میں کسیا قسم کی کمی نہیں آئی۔ میلے میں نوجوان قارئین کی رونق دکھادی دی وہیں کھلی ہوئی دھوپ میں مستی کے ساتھ اسکولوں طلبہ اور طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پسند کی کتابوں کی خریدی کے ساتھ ہی لوگ میلے میں کتابوں کے ساتھ کھانے پینے کے علاوہ چیزوں کا مزہ لے رہے تھے جس میں دنیا بھر کے مصنفین کی طرف سے لکھی گئی کتابیں بھی شامل ہیں ۔ بال نمبر 14 میں اردو بک اسٹالوں پر دیدہ زیب ٹائٹلوں کے ساتھ اردو کی خوبصورت کتابیں بھی آویزاں ہیں جن کو دیکھنے کیلئے لوگ برابر آ رہے ہیں ۔ اس میلہ میں اردو ناشرین میں اردو اکیڈیمی، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، انجمن ترقی اردو( ہند)، غالب انسٹی ٹیوٹ، غالب اکیڈیمی، اسلامک بک اسٹور سمیت متعدد ناشرین نے اسٹال لگایا ہے ۔ طہ نسیم نے اسلامک بک اسور پر موجود کتابوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر ہندی، اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی قرآن مجید کا ترجمہ اور تفاسیر کی متعدد کتابیں موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ بچوں کیلئے کارٹون پر مبنی اردو کی کتابیں دیدہ زیب ٹائٹل کے ساتھ موجود ہیں ۔ جس کو آنے والی بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں ۔ میلہ میں آئے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ اس میلہ میں آنے کا یہ فائدہ ہے کہ جو کتابیں پورے سال کہیں نہیں ملتیں وہ اس میلہ میں دستیاب ہو جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ آنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بہت سے موضوعات کے بایر میں پتہ چلتا ہے کہ اب اردو میں کن کن موضوعات پر کتابیں لکھی جا رہی ہیں ۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ادریس احمد نے کہاکہ میلہ میں نوجوانوں کی کتابوں کے تئیں دلچسپی قابل تعریف ہے انہوں نے بتایا کہ دیگر کتابوں کے ساتھ غالب کے دیوان کی بہت مانگ ہے اور ہندی زبان میں لکھے ہوئے "دیوان غالب" کی بہت زیادہ فروخت ہورہی ہے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میلہ میں اردو اسٹالوں پر ملنے والی کتب میں بچوں کا ادب افسانے ، شاعری، ناول ، ادب تاریخ کے علاوہ مذہب کتب بھی شامل ہیں ۔


delhi world book fair at its peak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں