Bangalore: Asia's biggest air show off to flying start
بنگلور میں ایشیا کے سب سے بڑے فضائی شو کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انتونی نے کہاکہ اس طرح کے مظاہروں سے دفاعی شعبہ میں ملک کی خود انحصاری میں شاندار کامیابی پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ ایرو انڈیا 2013ء شو کے دوران فوجی اور سیول ایرکرافٹس میں عصری بین الاقوامی ٹکنالوجی کے استعمال کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ دفاعی شعبہ میں خود انحصاری پر ہم نے خصوصی توجہ دی ہے ۔ انہوں نے یہاں ایلانکا فضائی پٹی پر منعقدہ شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملک میں ہی ایک مضبوط دفاعی صنعت قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور یہ شو کا مظاہرہ فوجی عہدیداروں ، صنعتی مندوبین اور ہندوستان و بیرون ملک سے آنے والے ممتاز شخصیتوں کے کہکشاں کے درمیان کیا گیا۔ انتونی نے کہاکہ ہندوستان نے دفاعی تیاری پالیسی کو مستحکم بنانے کیلئے ایک روڈ میاپ تیار کیا ہے ۔ اس سے ملک کے عوام اور خانگی شعبہ سے وابستہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ عصری ترین اشیاء تیار کر سکے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں