دلسکھ نگر سلسلہ وار بم دھماکے - مہلوکین کی تعداد 17 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

دلسکھ نگر سلسلہ وار بم دھماکے - مہلوکین کی تعداد 17

دلسکھ نگر کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ کل رات پیش آئے اس خوفناک بم دھماکوں میں مہلوکین کی تعداد 17 ہوگئی اور تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ ان دھماکوں میں دو 23 سالہ بی ٹیک طلباء بھی ہلاک ہوگئے ۔ جو بس کا انتظار کر رہے تھے ۔ ڈپٹی کمیشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے راملو بھی دھماکوں میں ہلاک ہوگئے ۔ ارملو نے صبح کونارک تھیٹر کے قریب ایک بس اسٹاپ پر اپنی گاڑی کھڑا کی تھی ۔ شام کو واپسی کے وقت گاڑی لینے جا رہے تھے کہ دھماکہ ہوا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ زیادہ تر مہلوکین پروفیشنل نوجوان اور طلباء ہیں جن کی عمریں 19 اور 30 سال کے درمیان ہیں ۔زخمیوں کی تعداد افراد جو شہر کے مختلف ہاسپٹلس میں زیر علاج تھے ، فوت ہوگئے ۔ ریاستی حکومت کے اعلان کے بعد آج حکام نے زخمیوں کو ان کے افراد خاندان کی موجودگی میں کارپوریٹ ہاسپٹلس منتقل کیا ۔ جبکہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں مزید دو زخمی زیر علاج ہیں ۔
دلسکھ نگر بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تفصیلات کو حکام نے جاری کردیا ہے جن میں 17 سالہ اعجاز ساکن پریم نگر (عنبرپیٹ) ، 40 سالہ امان اللہ خان (چنچل گوڑہ) ، 23 سالہ وی وجئے کمار (عادل آباد) ، پی کلکرنی 50 سالہ (بیدر) ، 24 سالہ ایم راج شیکھر(منچریال) ، 56 سالہ وی راملو (جامعہ عثمانیہ حیدرآباد) ، 55 سالہ سدھاکر راؤ (کریم نگر) جس کو پہلے مسلم قرار دیا گیا تھا کے علاوہ گنگا تروینی 24 سال (کریم نگر) ،محمد رفیع الدین 22 سال حافظ بابا نگر (حیدرآباد) ، سونیا پور ریڈی 30 سال (کندیکل گیٹ) ، 28 سالہ کے ہریش (دلسکھ نگر) ایس آنند 21 سال (کرنول) بی لکشمی 21سال (سرونگر) ، این وینکٹیشورلو 56 سال (ملک پیٹ) چوگا رام 25 سال گڈی انارم ، ایم شیوا 25 سال (رامنا ہیٹ، نلگنڈہ) ، راجیہ 25 سال حمایت ساگر شامل ہیں ۔

dilsukhnagar bomb blasts: 17 dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں