مولانا روح القدس کے اہل خانہ کو سرکاری معاوضہ کی ادائیگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-23

مولانا روح القدس کے اہل خانہ کو سرکاری معاوضہ کی ادائیگی

مولانا روح القدس قتل معاملے میہں اب تک کشیدگی برقرار ہے ۔ جہاں ایک طرف شب کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چند شرپسند عناصر ہندو مسلم فساد کو ہوا دینے کی کوشش میں ہیں وہیں دوسری جانب آج ریاستی وزراء جاوید احمدخان اور محکمہ اقلیتی امور کے وزیر غیاث الدین ملا مرحوم کے اہل خانہ کے درمیان پہنچے اور سرکاری معاوضہ کے 3لاکھ روپئے کا چیک دیا اور ان کے بیٹے کو سرکاری نوکری کی یقین دہانی کرائی۔ وہیں اس معاملے میں جنوبی چوبیس پرگنہ کی ایس پی 26 لوگوں کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور مدرسہ ایجوکیشن غوث الدین ملا نے نمائند کو کیننگ سیواپی کے دوران کیننگ کے حالات سے آگاہ کراتے ہوئے کہاکہ سی پی ایم کے کیڈر اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے میں لگے ہوئے ہیں ۔ پورے علاقے میں 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور ریف کے دستے تعینات کر دئیے گئے ۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ریاستی وزراء کی ایک ٹیم نے یہاں کا دورہ کیا۔ ریاستی وزیر برائے فائر محکمہ جاوید احمد خان گذشتہ 3دنوں سے اس معاملے کوسنبھالنے کیلئے شخصی طورپر یہاں موجود ہیں ۔ جاوید احمد خان کی قیادت میں محکمہ اقلیتی امور اور مدرسہ ایجوکیشن کے وزیر غیاث الدین ملا، ترقیاتی وزیر برائے سندربن منٹورام پاکھی، ترنمول اقلیتی سیل کے سکریٹری فرید خان، ایم پی سی ایم جٹوا، مقامی ایم ایل اے سوشانتو منڈل سمیت جنوبی چوبیس پرگنہ کے ایس پی تریپاٹھی، اے ڈی ایم اور ایڈیشنل ایس پی وغیرہ شامل رہے ۔ انہوں نے کہاکہ 3لاکھ روپئے کا بطور سرکاری معاوضہ مقتول مولانا کے اہل خانہ کو فی کس ایک ایک لاکھ روپئے اور ان کے والد کو بھی ایک لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا گیا۔ مولانا مرحوم کے بیٹے کو وزارت اقلیتی امور سرکاری نوکری دے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پل پل کے حالات حاضرہ لے رہی ہیں ۔

Maulana Rooh ul quds murder case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں