کانگریس کے صدر یا نائب صدر کا انتخاب فطری ہوگا - مرکزی وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

کانگریس کے صدر یا نائب صدر کا انتخاب فطری ہوگا - مرکزی وزیر

مرکزی وزیر ششی تھرور نے آج خیال ظاہر کیا کہ اگر پارٹی برسراقتدار آئے تو وزیراعظم کے عہدے کیلئے اس کا صدر یا نائب صدر فطری پسند ہو گا۔ انہوں نے نام لئے بغیر کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہماری پارٹی کا صدر اور نائب صدر کون ہے ؟ اگر عوام نے ہماری پارٹی کو برسر اقتدار لایا تو فطری بات ہے کہ ان میں سے ایک ہمارے ملک کا وزیراعظم بنے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ انتخابات سے قبل کانگریس کو وزارت عظمی کے امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کے عہد کیلئے مقابلہ گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی اور را ہول گاندھی کے درمیان ہو گا تو انہوں نے یہ سوال ٹال دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں ہمیں امریکہ جیسے نظام کی ضرورت ہے جس میں صدر بارک اوباما اور ریپبلکن پارٹی کے لیڈر مٹ رومنی کے درمیان راستہ مقابلہ ہوا تھا۔ یہاں عوام پارٹی کیلئے و وٹ دیتے ہیں جس کے بعد منتخب نمائندے اپنے لیڈر کا انتخاب کرتے ہیں ۔ تھرور نے را ہول گاندھی اور نریندر مودی کے نام لئے بغیر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے سلسلے میں ایک سمینار میں شرکت کیلئے وہ یہاں آئے تھے ۔ اس سوال پر کہ آیا مودی میں وزارت عظمی کے عہدے کی صلاحیتیں ہیں ؟ تو تھرور نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کسی ریاست کا نام لئے بغیر کہاکہ قانون حق تعلیم، سروا سکشھا ابھیان اور دیگر پروگراموں کیلئے مرکزی حکومت بہت سارا فنڈ ریاستوں کو مہیا کر رہی ہے ۔ وفاقی نظام کے تحت حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ رقم کا مناسب استعمال کریں ۔ تھرور نے کہاکہ چندر ریاستوں میں رقم کا مناسب استعمال نہیں کیا جا رہا ہے ۔

Congress president or VP to be natural choice for PM's post: Shashi Tharoor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں