کل ریلوے بجٹ - کرایوں میں اضافہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

کل ریلوے بجٹ - کرایوں میں اضافہ کا امکان

ریلویز پر مسافرین کرایوں میں مزید اضافہ کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کرایوں میں اقل ترین اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ کیونکہ شرح مال برداری پر ڈیزل کی قیمت کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کی بناء پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ ایسے وقت جب کہ وزیر ریلوے پی کے بنسل 26!فروری کو پارلیمنٹ میں ریل بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اُن کیلئے یہ ایک چیلنج ہو چکا ہے کہ وہ مسافرین پر اضافی بوجھ عائد کئے بغیر ریل بجٹ پیش کریں ۔ امکان ہے کہ وزیر ریلوے مسافرین کو بہترین خدمات جیسے کیٹرنگ، اسٹیشنس کی ترقی کے علاوہ تقریباً100 نئی ٹرینوں کو متعارف کرنے کا اعلان کریں گے ۔ تاہم تمام تر توجہ ریل کرایوں پر مرکوز ہو گی کیونکہ بنسل نے حال ہی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے شرح مال برداری کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے اور ریلوے کو 3,300 کروڑروپئے کی جو اضافہ آمدنی کی توقع تھی ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نے اسے بے اثر کر دیا ہے ۔ مالی قلت سے دوچار ریلوے نے 22جنوری کو مسافرین کے کرایوں تقریباً21فیصد اضافہ کیا اور اس کا مقصد 6,600کروڑروپئے کی زائد آمدنی کا حصول تھا۔ بنسل نے وزیراعظم منموہن سنگھ، وزیر فینانس پی چدمبرم اور منصوبہ بندی کمیشن سے ریل بجٹ کے سلسلہ میں کئی دور کے مذا کرات کئے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے کرایوں میں اضافہ کے تعلق سے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ تاہم کانگریس کے داخلی ذرائع نے بتایاکہ عام انتخابات چونکہ کافی قریب ہیں اس لئے ریل کرایوں میں اضافہ سے گریز کیا جائے گا۔

Rail Budget 2013-14: Train fare hike likely with passenger amenities cess

1 تبصرہ:

  1. اب کیا جان لیں گیں ۔۔ کرایہ بڑھا کر ۔ ۔

    ویسے حال ہی میں 50 فی صد کرایا بڑھایا ہے ۔ ۔ ۔۔ یعنی گزشتہ چند سالوں میں جو کرایا نہیں بڑھایا تو وہ ایک ساتھ وصول کر رہے ہیں

    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں