پندوستانی زرعی مزدوروں کو ورک ویزا - سری لنکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-25

پندوستانی زرعی مزدوروں کو ورک ویزا - سری لنکا

سری لنکا جہاں مزدوروں کی قلت کا سامنا ہے ۔ ملک کے شمال اور مشرق میں دھان کی فصلوں کی کٹائی کیلئے ہندوستان کو روک ویزا منظور کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں آج یہ بات کہی گئی ہے ۔ حکومت بے بس ہے کیونکہ ہمارے عوام مغربی ایشیائ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور اٹلی میں مزدوروں کے طورپر کام کرنے کیلئے ملک چھوڑرہے ہیں ۔ سری لنکا کے وزیر زراعت مہندا یاپا ابئے وردھنا کے حوالے سے سنڈے ٹائمز نے یہ بات کہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی ملک کے شمال اور مشرق میں دھان کے کھیتوں میں کام کر رہے ہیں جو ٹورسٹ ویزوں پر یہاں پہنچے تھے ۔ مزدوروں کی قلت کی وجہہ سے اب وہ شمال وسطی اور جنوبی صوبوں میں بھی پھیل رہے ہیں ۔

Sri Lankan Work visa for indian agricultural workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں