Zardari says Nawaz Sharif denies request for meeting
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ایل این سربراہ نواز شریف نے ملاقات کرنے کی ایک گزارش کو مسترد کردیا ہے حالانکہ انہوں نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کی حکومت کے دوران سابق وزیر اعظم کا پھانسی پر لٹکانے سے بچانے میں اہم رول اداکیا تھا ۔ زرداری نے جو آنے والے عام انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی تیریوں کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں کیمپ کئے ہوئے ہیں نواز شریف سے ان کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کے لیے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ بلاول ہاوز پر کل ملاقات کے لیے آنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے زرداری نے شکایت کی کہ شریف نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کیا ہے حالانکہ ان کی زندگی میری مرہون منت ہے ۔ اخبار اکسپریس ٹریبون نے آج یہ اطلاع دی ۔ زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شریف کو سابق صدر مشرف کی جانب سے پھانسی دئیے جانے سے بچایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بغاوت کے بعد جس میں 1999ء میں پی ایم ایل این کی حکومت برطرف ہوگئی تھی مشرف نے شریف کو قید میں ڈال دیا تھا ۔ اس وقت فوجی حکمراں نے جسٹس رحمت حسین جعفری پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شریف کو سخت سزادیں ۔ جسٹس جعفری سے میری جان پہچان تھی اور جب مجھے معلوم ہوا کہ مشرف نواز شریف کو سزا دلانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو میں نے مشورہ دیا کہ اس معاملہ کی یکسوئی صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے ۔ زرداری نے کہا کہ وہ شریف کے لیے سزائے موت کے اعلان کے خلاف جعفری کو منانے میں کامیاب رہے تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں