پاکستان - یوٹیوب پر امتناع برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

پاکستان - یوٹیوب پر امتناع برقرار

متنازعہ اسلام دشمن فلم کے کلپس پیش کرنے کی پاداش میں پاکستان می یوٹیوب پر امتناع عائد کردیا گیا تھا ، جبکہ اس کاروائی کے پانچ ماہ بعد سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں مقبول عام ویڈیو شراکت داری ویب سائٹ پر تحدیدات برخواست کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھاریٹی (پی ٹی آئی) نے انفارمیشن ٹکنالوجی پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو کل بتایا کہ یوٹیوب پر امتناع برخواست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ گزشتہ سال وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے وسط ستمبر میں "مسلمانوں کی معصومیت" کے چند مناظر پیش کرنے کی پاداش میں اس پر امتناع کا حکم جاری کیا تھا ۔ سارے ملک میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے یہ کاروائی کی ۔
پی ایم ایل کے قانون سازہمایوں سیف اللہ نے بتایا کہ پی ٹی اے کو فحش یا مخالف مواد کی نمائش کرنے والے تمام ویب سائٹس پر امتناع عائد کرنے کے اختیارات دئے جانے چاہیں ۔

Pakistan continues ban on youtube

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں