شمالی کوریا جوہری تجربہ - امریکی انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

شمالی کوریا جوہری تجربہ - امریکی انتباہ

امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے اگر پیانگ یانگ نے مزید جوہری تجربہ کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔ وائٹ ہاوز کے ترجمان جوش اپرنسٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ہم شمالی کوریا کو نیوکلیر ٹسٹ کی صورت میں تباہ کن نتائج سے آگاہ کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا اس طرح کے اقداما سے عالمی سطح پر خود کو تنہائی کی طرف لے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ اشتعال انگیزی کسی طرح سے بھی اس کے مفاد میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا عالمی قرارداد کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے نیوکلیر پروگرام پر پیشرفت سے گریز کرے اور عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ملک کا مظاہرہ کرے ۔

US warns N Korea against further nuclear test

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں