ایشیائی یونین کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے ہندوستان سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

ایشیائی یونین کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے ہندوستان سے مطالبہ

ایک ایسے وقت جب کہ مغربی ممالک مالیاتی بحران کا سامنا کر رہے ہیں کوویت اور دیگر خلیجی ممالک نے ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ ایشیائی براعظم کو ایشین یونین میں تبدیل کرنے سرگرم اور اہم رول ادا کرے ۔ امیر کویت شیخ صباح ال احمد الصباح کے مشیر محمد عبداﷲ ابوالحسن نے کل ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی اور مشرق وسطی میں پیش آ رہے واقعات کے علاوہ ایشیائی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا۔ حسن نے خورشید کے ساتھ اپنی بات چیت کو مثبت قراردیا اور کہاکہ ہندوستان جو ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے ایشیائی خطہ کو متحد کرنے میں قائدانہ رول ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کویت اور دیگر عرب ممالک براعظم ایشیاء کو یونین میں تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ اس خطبہ کو دنیا کے دیگر ممالک سے بہتر طورپر بات چیت اور سودے بازی کے قابل بنایاجاسکے اور وہ امن و خوشحالی میں اپنا حصہ ادا کر سکیں ۔ حسن نے کہاکہ ہمارا مقصد سارک، جی سی سی اور آسیان جیسے علاقائی فورموں کو متحد کرنا ہے تاکہ اس خطبہ میں امن و خوشحالی کا ایک نیا دورلایا جاسکے ۔

Kuwait and other Gulf nations have urged India to play an active and important role in transforming the Asian continent into an Asian Union

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں