وزیراعظم برطانیہ کا عنقریب دورہ ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

وزیراعظم برطانیہ کا عنقریب دورہ ہندوستان

وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون ہندوستان کے اعلی سطحی دورہ سے قبل انتہائی مسرور ہیں ۔ ڈاوننگ اسٹریٹ نے توثیق کی کہ کیمرون صنعتکاروں کے ایک سرکردہ وفد کی قیادت کریں گے جو آئندہ ہفتہ نئی دہلی اور ممبئی کا دور کریں گے ۔ انہوں نے چند منتخبہ ایشیائی ٹیلی ویژن چینلس کو بنیادی سطح پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یہ دورہ ان کا عظیم ترین تجارتی دورہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ میرا پیغام ہے کہ میرے خیال میں برطانیہ اور ہندوستان 21ویں صدی کے ایک عظیم شراکت دار ہو سکتے ہیں ۔ میرے خیال میں یہ ایک خصوصی تعلقات ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کی تاریخ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ خاندانی روابط، ثقافت اور زبان کا تعلق رہا ہے ۔ تاہم انہوں نے متنازعہ مسئلہ جیسے کشمیر کے تعلق سے واضح طورپر کچھ نہیں کہا اور ہند۔ پاک کے درمیان بات چیت میں مداخلت سے انکار کیا۔ 46سالہ کیمرون 2010ء میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

UK PM's visit to India to bolster trade relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں