گھوڑے کے گوشت کا اسکینڈل - یوروپی یونین تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-15

گھوڑے کے گوشت کا اسکینڈل - یوروپی یونین تجویز

گائے کے گوشت میں گھوڑے ے گوشت کی ملاوٹ سے جڑے تنازعے کے اصل دائرہ کار کے تعین کیلئے یورپی یونین نے گوشت سے بنی مصنوعات کا ڈی این اے ٹسٹ کرائے جانے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔ بیلجیم کے دارالحکومت بروسلز میں یورپی یونین کے ہیلتھ کمشنر ٹونیوبورگ نے کہاکہ تمام رکن ریاستوں میں ان تمام مصنوعات کے ڈی این اے ٹسٹ کرائے جانے چاہئے ۔ جن کے اجزاء میں گوشت شامل ہوتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز اسی تنازعے کے سلسلے میں منعقدہ ایک وزارتی اجلاس کے بعد رپورٹرز سے بات چیت کے دوران کہی۔ بورگ نے تجویز کیا ہے کہ ڈی این اے ٹسٹنگ کا ابتدائی مرحلہ قریب ایک ماہ طویل ہونا چاہئے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ جانوروں کو دی جانے والی ادویات کے ذرات کہیں کھانے کیلئے استعمال ہونے والے گوشت تک تو نہیں پہنچے ہیں ۔ یورپی یونین اور کئی ممالک ابھی تک اس بات کی کھوج میں ہیں کہ گائے کہ گوشت کے نام پر گھوڑے کے گوشت کی فروخت کے اس فراڈ کے پیچھے درحقیقت کس کا ہاتھ ہے ۔ کھانے پینے کی چند اشیائے میں گائے کے گوشت کے نام پر گھوڑے کے گوشت کی ملاوٹ سے جڑا یہ تنازعہ منظر عام پر اس وقت آیا جب پچھلے دنوں آئر لینڈ میں کچھ اشیاء کا ٹیسٹ کرایا گیا۔ ان اشیاء پر اجزاء کی فہرست میں گائے کا گوشت درج تھا تاہم ٹیسٹوں کے نتائج سے ثابت ہواکہ گوشت دراصل 100فیصد گھوڑے کا تھا۔ اس کے بعد ہونے والی پیشرفت میں اب تک خطے کے 8ممالک اس تنازعے کی زد میں آ چکے ہیں اور ایجنسی رپورٹس کے مطابق ملاوٹ کے کئی واقعات سامنے آتے جا رہے ہیں ۔

Horsemeat scandal: EU experts to draw up test plans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں