دہشت گردی ہندوستان کے لیے ناگزیر سلامتی چیلنج - متھائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

دہشت گردی ہندوستان کے لیے ناگزیر سلامتی چیلنج - متھائی

خارجہ سکریٹری رنجن متھائی نے زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں کیلئے دہشت گردی سلامتی کولاحق ناگزیر خطرہ بنی ہوئی ہے اور آئندہ بھی بنی رہے گی اور اسی لئے ان دونوں ملکوں کے درمیان اس خطرے کی نوعیت اور ذریعہ پر ارتکاز آج جتنا بڑھا ہوا ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔ کل امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے 21ویں صدی میں ہند امریکہ پارٹنر شپ پر امریکہ میں بین الاقوامی امن کیلئے کارنیگی انڈاؤمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے مسٹر متھائی نے کہاکہ ہمارے خطے میں دہشت گردی کے خطرے کی نوعیت اور اس کے ذریعہ پر ہند امریکہ کے درمیان جتنا اتفاق آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسی لئے یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اور ہمارے عوام کو اس سے بچانے کیلئے تعاون بڑھانے کا امکان فراہم کرتا ہے ۔ یہ آج پہلے سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ ہم اگلے چند برسوں کے دوران نمائیاں بے یقینی کے دور میں قدم رکھنے جا رہے ہیں ۔ خارجہ سکریٹری نے کہاکہ اس علاقائی فکر مندی کے پیچھے یہ عمومی یقین قول و قرار کار فرما ہے کہ ہم لوگ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کریں گے اوراسی لئے ہم سے کافی دوری پر واقع ہونے کے باوجود مالی میں صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عطیہ دہندگان کی کانفرنسوں میں ہم نے ایک ملین امریکی ڈالر دینے کا عہد کیا ہے ۔

Terror is the biggest threat in India, US: Foreign Secretary Ranjan Mathai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں