یہ اندھا قانون ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-24

یہ اندھا قانون ہے

نغمہ : یہ اندھا قانون ہے
فلم : اندھا قانون (1983)
نغمہ نگار : -
گلوکار : کشور کمار
اداکار : رجنی کانت ، ہیما مالنی ، امیتابھ بچن
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
یوٹیوب : Yeh andhaa kanoon hai

جانے کہاں دغا دے دے ، جانے کسے سزا دے دے
ساتھ نہ دے کمزوروں کا ، یہ ساتھی ہے چوروں کا
باتوں اور دلیلوں کا ، یہ کھیل وکیلوں کا
یہ انصاف نہیں کرتا ، کسی کو معاف نہیں کرتا
معاف اسے ہر خون ہے ، یہ اندھا قانون ہے

لوگ اگر اس سے ڈرتے ، مجرم جرم نہ کرتے
یہ مال لٹیرے لوٹ گئے ، رشوت دے کر چھوٹ گئے
عصمتیں لٹیں ، چلی گولی ، اس نے آنکھ نہیں کھولی
کالا دھندا ہوتا رہا ، یہ کرسی پر سوتا رہا
دنیا کی عمارت کا کچا اک ستون ہے ، یہ اندھا قانون ہے

لمبے اس کے ہاتھ سہی ، طاقت اس کے ساتھ سہی
پر یہ دیکھ نہیں سکتا ، یہ بن دیکھے ہے لکھتا
جیل میں کتنے لوگ سڑے ، سولی پر نردوش چڑھے
میں بھی اس کا مارا ہوں ، پاگل ہوں آوارہ ہوں
یارو مجھ کو ہوش نہیں ، سر میرے جنون ہے ، یہ اندھا قانون ہے

Yeh andhaa kanoon hai - Andha Kanoon (1983)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں